خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کاغبن ہوئی ہے، نیب ذرائع


ویب ڈیسک August 07, 2025

نیب خیبرپختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کے مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، نیب نے متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ملوث افراد اور اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں