جشن آزادی و معرکہ کے موقع پر سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قراد داد منظور کرلی۔
علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی، خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔
پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ کے ساتھ سندھ اسمبلی کاایک علامتی اجلاس اور کیک بھی کاٹا گیا۔
یوم آذادی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے موقع پر خصوصی علامتی اجلاس کی صدارت اسپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔
یہ سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بیٹھایا گیا ہے۔