گورنر سندھ اور فاروق ستار کا شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین میں کھانا و پانی تقسیم

گورنر سندھ نے بارش سے متاثرہ شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور منرل واٹر تقسیم کیا


ویب ڈیسک August 21, 2025

کراچی:

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر میں بارشوں سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق دورے کے دوران گورنر سندھ اور ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلبہار، بورڈ آفس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، حیدری، کے ڈی اے، فائیو اسٹار، نیو کراچی، ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی کے علاقوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران گورنر سندھ نے بارش سے متاثرہ شہریوں میں پکا ہوا کھانا اور منرل واٹر تقسیم کیا، جبکہ موقع پر موجود شہریوں سے ان کے مسائل بھی سنے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو سکے۔

مقبول خبریں