امریکا میں کیے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق، ووٹرز کی اکثریت نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کُشی کر رہا ہے۔
امریکی یونیورسٹی کے اس سروے میں نصف سے زیادہ ووٹرز نے اس بات پر یقین ظاہر کیا کہ غزہ میں جاری بمباری اور قتلِ عام نسل کُشی کے مترادف ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10 میں سے 6 امریکی ووٹرز نے اسرائیل کو مزید امریکی اسلحہ بھیجنے کی بھی مخالفت کی ہے، جبکہ گزشتہ دو برسوں میں یہ مخالفت نمایاں طور پر بڑھی ہے۔
اس سے قبل ایک علیحدہ سروے میں 58 فیصد امریکی شہریوں نے رائے دی تھی کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنا چاہیے۔