پورے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، سلمان خان کے والد کا انکشاف

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی بیف نہیں کھایا


ویب ڈیسک September 02, 2025

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے  کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ 

ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ 

اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی بیف نہیں کھایا کیونکہ وہ اور ان کا خاندان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ 

 

مقبول خبریں