جِلد کو ٹھنڈا رکھنے والی سن اسکرین تیار

یہ سن اسکرین سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو روکنے کے ساتھ جِلد کا درجہ حرارت بھی کم کرسکتی ہے


ویب ڈیسک September 09, 2025

سائنس دانوں نے ایک نئی سن اسکرین بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو نہ صرف سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ جِلد کا درجہ حرارت بھی کم کرسکتی ہے۔

سنگاپور نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے مٹریل سائنس دانوں کے مطابق یہ سن اسکرین روایتی پراڈکٹس کے ماحولیات پر اثرات کو بھی کم کرے گی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ کمیلیا پھولوں سے بنائی گئی یہ سن اسکرین آزمائشوں میں کمرشلی دستیاب سن اسکرینز (جن میں عموماً ٹائٹنیم ڈائی آکسائیڈ اور زِنک آکسائیڈ جیسے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں) جتنی ہی مؤثر پائی گئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ اس سن اسکرین میں جِلد کا درجہ حرارت کم کرنے کی صلاحیت ہے، لہٰذا اس کو استعمال کرنے والے کی جِلد سورج کی روشنی میں ٹھنڈی رہے گی۔

مقبول خبریں