کراچی، نمائش سگنل کے قریب سوزوکی پک اپ جل کر خاکستر

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے


منور خان September 26, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نمائش سگنل کے قریب سوزوکی پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی باعث سوزوکی پک اپ جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے اس حوالے سے کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

مقبول خبریں