پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی


ویب ڈیسک November 06, 2025

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔

عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ  حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقبول خبریں