جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، افغان مسافر  گرفتار 

مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا


ویب ڈیسک November 20, 2025

ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

جنت گل نیازی نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ مسافر کا تعلق افغانستان سے ہے۔

مسافر یونان کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر فرانس جانے کی کوشش کرہا تھا۔ مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں