تاریخی ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بنانے کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے شمائل احمد بٹ اور شیراز بٹ کی وساطت سے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایڈورڈ کالج بی او جی چیئرمین کا اختیار گورنر کے پاس ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ1974 قانون کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین گورنر ہوگا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہے۔
کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 1971 کے تحت وزیر اعلیٰ کو چیئرمین بی او جی مقرر کیا گیا ہے۔ اس قانون کے مطابق گورنر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔