ٹریفک سگنلز پر رش، لمبی قطاروں کا موثر اور جدید حل اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے پیلیکن سگنلز کی تنصیب ہے۔
یورپی ممالک کی طرز پر لاہور میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا، موثر لین ڈسپلن کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔
مال روڈ پر کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد لاہور کے دیگر شاہراہوں پر بھی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور کی 20 سے زائد اہم شاہراہوں پر جدیدسسٹم لگایا جائے گا، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت ٹیپا جدید سسٹم کی تنصیب کرے گا۔
محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی اہم سمری کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، ٹیپا اور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے اہم شاہراہوں کا انتخاب کیا گیا، پیلیکن ٹریفک سسٹم کی تنصیب کا عمل 5 ماہ میں مکمل کیا جائےگا۔
ویڈیو وہیکل ڈٹیکشن سسٹم کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ خودکار نظام سے کی جا سکے گی، ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ مرکزی اربن ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی لگایا جائے گا، منصوبے کے تحت زیبرا کراسنگ پر ٹریفک سگنل سے منسلک ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی جائے گی
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ سسٹم کو سمارٹ سٹی سسٹم سے بھی منسلک کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے پیدل مسافر با حفاظت سڑک پار کر سکیں گے، ٹریفک سگنلز پر رش اور لمبی قطاروں کا سلسلہ ختم ہو گا، سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی آئے گی، جدید سسٹم سے اہم ڈیٹا ریکارڈ کیا جا سکے گا۔
جی پی او، ہائی کورٹ، ریگل، گورنر ہاؤس، ڈیوس روڈ اور کینال روڈ جنکشن، ظفر علی روڈ، فورٹریس اسٹیڈیم، جناح چوک، سرفراز رفیقی روڈ، سیکرٹریٹ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ، بھیکیوال، دبئی چوک، برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، عسکری 10، اور پرویز اسلم چوک بھی منصوبے میں شامل ہیں۔