دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا


ویب ڈیسک December 16, 2025

دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

لالہ موسی سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس 18-ڈاون کراچی شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے 6 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلیٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔

مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔

مقبول خبریں