آسٹریلیا میں بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
اس ہولناک واردات کے وقت آسٹریلیا میں ایشیز سیریز کے لیے موجود معروف کمنٹیٹر و سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس مقام سے نزدیک ہی ایک ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ وہاں نزدیک ہی ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھے، جہاں انہیں دیگر افراد کے ساتھ خود کو اندر بند کر کے پناہ لینا پڑی۔
مائیکل وان کے مطابق یہ لمحے نہایت خوفناک تھے اور صورتحال نے سب کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔
مائیکل وان نے مزید کہا کہ وہ محفوظ طریقے سے گھر پہنچ گئے جس پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے ایمرجنسی سروسز اور اس شخص کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے دہشتگرد کو قابو کیا۔
مائیکل وان نے حملے سے متاثرہ تمام افراد اور خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔