لسبیلہ میں گرلز ہائی اسکول نوتانی وانگ میں اسکل سینٹر قائم

اسکل سینٹر کے ذریعے طالبات میں خود انحصاری، خود اعتمادی اور فنی مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے نوٹانی وانگ میں محکمہ تعلیم بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے ایک منفرد اسکل سینٹر قائم کیا گیا۔

اسکل سینٹر طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی کے قیمتی ہنر سکھا کر خود مختار بنانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ اس وقت سینٹر میں 90 طالبات زیرِ تربیت ہیں جو مختلف ہنر سیکھنے میں کوشاں ہیں۔

انسٹرکٹر کے مطابق 6 سے 7 ماہ میں طالبات نے بہت سے ہنر سیکھ لیے ہیں اور اب وہ عملی کام کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

یونیسیف کی جانب سے سولر سسٹم اور سلائی کڑھائی کی مشینوں نے سینٹر کو ممتاز بنا دیا ہے۔ سینٹر میں طالبات بلوچ کڑھائی اور فیشن ڈیزائنگ جیسی پروڈکٹس تیار کر رہی ہیں۔

اسکل سینٹر میں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کی طالبات شامل ہیں جنہیں اسپیشل ڈیزائننگ کا کورس اور کتابیں فراہم کی گئی ہیں۔

اسکل سینٹر کے ذریعے طالبات میں خود انحصاری، خود اعتمادی اور فنی مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مقامی سطح پر اس منصوبے کو تعلیم اور ترقی کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں