حکومت نے یوٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کردی، نام فورتھ شیڈول میں شامل

 وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


اسٹاف رپورٹر December 27, 2025
عادل راجا ماضی میں بھی فنڈنگ کے ذریعے پیسہ اکٹھا کرچکا ہے:فوٹو:فائل

حکومت نے برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا جس کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ڈبل ای کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مقبول خبریں