پرو ہاکی لیگ؛ پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 5 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی منظوری سے کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا


محمد یوسف انجم December 31, 2025

پرو ہاکی لیگ  کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 5 جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنے چار میچ آسٹریلیا میں دس فروری سے چودہ فروری تک ہوبارٹ میں آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ کھیلے گی۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد سے ملاقات میں کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی منظوری سے کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ہدایت پر کیمپ اسلام آباد نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔پرو ہاکی لیگ کے پہلے ارجنٹینا میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 پرو ہاکی لیگ کے فوری بعد مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک پاکستانی ٹیم ورلڈکپ  کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔

مقبول خبریں