ڈیرہ اسماعیل خان:
کرکے اور لکی مروت کے سرحدی علاقے عباسہ خٹک میں نامعلوم افراد نے مقامی امن کمیٹی کے سرکردہ رکن ہمایوں خان کے سولر ٹیوب ویل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
دھماکے کی وجہ سے سولر ٹیوب ویل اور گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لیے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہمایوں خان کے گھر پر مسلح افراد نے راکٹ سے حملہ کیا تھا جس میں ہمایوں معمولی زخمی ہوگئے تھے۔
اہل علاقہ کی فائرنگ سے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔