ماہرہ خان فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

فلم’’رئیس‘‘ کی عکسبندی 2015 کے اوائل میں شروع ہوگی


ویب ڈیسک December 16, 2014
ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی ناظرین میں بھی خاصی مقبول ہیں۔ فوٹو: فائل

اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے وطن عزیز میں شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی ماہرہ خان اب بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دینے جارہی ہیں اور اپنی پہلی ہی فلم میں وہ شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم ''رئیس'' میں کام کی پیشکش کی تھی جسے پاکستانی اداکارہ نے قبول کرلیا ہے۔ فلم کی عکسبندی 2015 کے اوائل میں شروع ہوگی، فلم میں ان کے مدمقابل بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ہوں گے۔ فلم میں کنگ خان جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کا کردار نبھائیں گے جبکہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے مشہور نواز الدین صدیقی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ''بول '' میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی ناظرین میں بھی خاصی مقبول ہیں۔

مقبول خبریں