فاروق ستار کو قتل کرنے کی منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہے ایم کیو ایم

کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار کے دہشتگر فاروق ستارکو قتل کرنےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک May 07, 2015
فاروق ستار کو فی الفور سیکیورٹی فراہم کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی منظم سازشیں کی جا رہی ہیں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں موجود کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے دہشت گرد فاروق ستار کو جان سے مارنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی فاروق ستار کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے حساس اداروں کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے حوالے سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور فاروق ستارکی جانب سے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اوردیگرمتعلقہ حکام کوتحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ فاروق ستاراوران کی رہائش گاہ کی موجودہ سیکورٹی ناکافی اورغیرتسلی بخش ہے لہٰذا انہیں فی الفورمناسب سیکورٹی فراہم کی جائے۔

مقبول خبریں