سول جوہری تعاون بھارت کی طرح پاکستان کابھی حق ہےسیکریٹری خارجہ

کوئی دہشت گردہماری ایٹمی تنصیبات کے قریب آنے کاسوچ بھی نہیں سکتا،سیکریٹری خارجہ


Monitoring Desk June 02, 2015
کوئی دہشت گردہماری ایٹمی تنصیبات کے قریب آنے کاسوچ بھی نہیں سکتا،سیکریٹری خارجہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کوسول جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی کاحق ہے۔

امریکا سے مذاکرات میں یہ معاملہ بھی اٹھائیں گے۔یہاں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سول جوہری تعاون بھارت کی طرح پاکستان کابھی حق ہے،ہماری توانائی کی ضروریات زیادہ ہیں۔پاکستان کاپاورجنریشن آئی اے ای اے کے عالمی معیارکے مطابق ہے۔

ان کامزیدکہناتھاکہ کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلیے تسلی بخش انتظامات کئے ہیں، کوئی دہشت گردہماری ایٹمی تنصیبات کے قریب آنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں