دھاندلی تو ہمارے ساتھ ہوئی استعفیٰ نہیں دوں گا پرویز خٹک

ہم تو خود مظلوم ہیں اور اب ہم جلد ہی وائٹ پیپر شائع کریں گے، پرویز خٹک


Numainda Express June 04, 2015
ہم تو خود مظلوم ہیں اور اب ہم جلد ہی وائٹ پیپر شائع کریں گے، پرویز خٹک۔ ۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ تمام ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے متفق ہو جاتی ہیں تو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرادیا جائیگا۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھاندلی ہم نے نہیں کی ہمارے ساتھ ہوئی ہے، ہم تو خود مظلوم ہیں اور اب ہم جلد ہی وائٹ پیپر شائع کریں گے۔ ہماری درخواست کے باوجود فوج پولنگ اسٹیشنوں پر موجود نہیں تھی جسکی وجہ سے زیادہ بدنظمی اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔

مقبول خبریں