کوئٹہ میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور6 افراد زخمی

مشکوک شخص نے دھماکا خیز مواد تکیے میں چھپا کر دکان میں رکھا، عینی شاہد


ویب ڈیسک August 11, 2015
دھماکے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، فوٹو:ایکسپریس نیوز

گوالمنڈی چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے گوال منڈی چوک پر موجود دکان میں بم نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کے نتیجے میں موقع پر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہد کے مطابق ایک مشکوک شخص تکیے میں بم چھپا کر لایا جسے دکان میں رکھ کر چلا گیا اور بعد ازاں اسے زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے۔

مقبول خبریں