سچن ٹنڈولکر نے43ویں سالگرہ بچوں کی ’’خواہش‘‘ میں کرکٹ کھیل کر منائی

یوراج اور ہربھجن سنگھ سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے عظیم بیٹسمین کو اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔


Sports Desk April 25, 2016
یوراج اور ہربھجن سنگھ سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے عظیم بیٹسمین کو اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔فوٹو: فائل

بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے اتوار24اپریل کو اپنی43ویں سالگرہ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر منائی۔

ٹنڈولکر نے اپنی سالگہر کے موقع پر ایم آئی جی کلب کے بچوں کے ساتھ میچ کھیلا، اس موقع پر انھیں دنیا بھرسے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے، بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا اہتمام انھوں نے 'میک اے وش انڈیا' نامی فاؤنڈیشن کے تحت کیا تھا۔

ساتھی پلیئرز یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور باکسر وجیندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عظیم بیٹسمین کو اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب ہفتے کو دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز سے آئی پی ایل میچ کے دوران مقامی شائقین نے''ہیپی برتھ ڈے ٹو سچن'' گا کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، اس موقع پر شائقین نے سچن کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

مقبول خبریں