جیک کیلس خود کو جنوبی افریقی کہلاتے ہوئے شرمندگی محسوس کرنے لگے

کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے، جیکس کیلس


Sports Desk April 27, 2016
کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے، جیکس کیلس۔ فوٹو: فائل

SANTIAGO: سابق پروٹیز آل رائونڈر جیک کیلس نے 'ٹرانسفورمیشن پالیسی' پر تنقید کرتے ہوئے خود کو جنوبی افریقی کہلانے میں شرم محسوس کرنے لگے۔

جیکس کیلس نے حکومت کی ٹرانسفورمیشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے تحت حکومت نے کرکٹ سمیت 4 ملکی اسپورٹس باڈیز کے کم از کم ایک برس تک کسی بھی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، کیلس نے کہا تھا کہ اس صورتحال میں مجھے خود کو 'جنوبی افریقی' کہلاتے ہوئے شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔

وزیر کھیل فیکیل مابولا نے ملکی کھیلوں میں سیاہ فام پلیئرز کے لیے مختص کوٹے کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی پر کرکٹ، رگبی، نیٹ بال اور ایتھلیٹکس باڈیز کو یہ سزا دی ہے، کیلس نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے، ڈیل اسٹین نے بھی کیلس کے بیان کو ری ٹویٹ کیا جب کہ پیٹ سمکاکس نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ سوئمنگ اور گالف پابندی سے کیسے بچ گئے۔

مقبول خبریں