سندھ حکومت کا کراچی کیلیے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی


ویب ڈیسک May 17, 2016
رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کے لیے فوری طور پر ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ کے کھاتے بھی بحال کردیئے ہیں جس کے بعد اب بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ حل ہوسکے گا۔

مقبول خبریں