میڈونا غیرملکی شو سے پیسہ کمانے والی سب سے بڑی گلوکارہ بن گئیں

اس فہرست میں مائیکل جیکسن کی یاد میں منعقد کئے گئے ایک میوزیکل شو کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 19, 2012
رواں سال ان کے شوز کےٹکٹ 228 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ فوٹو : رائیٹرز

SUKKUR:

میڈونا غیرملکی شو سے پیسہ کمانے والی سب سے بڑی گلوکارہ بن گئیں، رواں سال ان کے شوز کےٹکٹ 228 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔


نئی عالمی رینکنگ کے مطابق 2012 میں میڈونا کے غیرملکی شو کے ٹکٹوں سے سب سے زیادہ کمائی ہوئی، اس رینکنگ میں لیڈی گاگا چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں مائیکل جیکسن کی یاد میں منعقد کئے گئے ایک میوزیکل شو کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔


عالمی شہرت یافتہ گلوکار دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں سے خوب پیسہ کما رہے ہیں، رواں سال کئی نوجوان گلوکار بھی غیرملکی دوروں کی عالمی رینکنگ کا حصہ بنے ہیں۔

مقبول خبریں