ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 12 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوارتھے، ترک حکام


ویب ڈیسک April 18, 2017
ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوارتھے، ترک حکام، فوٹو؛ فائل

KARACHI: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑپرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے تونگلی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پرگر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے جس کے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاورسے رابطہ منقطع ہوگیا تھا تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ

گورنر تونگلی نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے جن ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں