سیمی فائنل میں انگلینڈ کی اننگز کے دوران ریویو سسٹم پاکستان کو راس نہ آیا

اننگز کے پہلے اوور میں ہی جیند خان کی گیند جونی بیئراسٹو کے پیڈ پر لگنے پر ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہوئی۔


Sports Desk June 15, 2017
اننگز کے پہلے اوور میں ہی جیند خان کی گیند جونی بیئراسٹو کے پیڈ پر لگنے پر ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں انگلینڈ کی اننگز کے دوران ریویو سسٹم پاکستان کو راس نہ آیا۔

اننگز کے پہلے اوور میں ہی جیند خان کی گیند جونی بیئراسٹو کے پیڈ پر لگنے پر ایل بی ڈبلیو اپیل مسترد ہوئی تو مہمان ٹیم نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرلیا لیکن فیصلہ تبدیل نہ ہوا۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ریویوز کامیاب رہے، الیکس ہیلز 9 رنز پر تھے کہ رومان رئیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیاگیا، تھرڈ امپائر سے رجوع کرنے پر ثابت ہوا کہ بال لیگ اسٹمپ سے باہر گری تھی، پیسر نے بھی ہمت نہیں ہاری اور ان کو 13پر کور میں موجود بابر کا کیچ بنوا کر اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

مورگن 19پر تھے کہ شاداب خان نے وکٹوں کے پیچھے موجود سرفراز احمد کو کیچ دیا، امپائر نے انگلی فضا میں بلند کردی، انگلینڈ کے ریویو میں ثابت ہوا کہ گیند گلوز کے بجائے بازو سے ٹکرا کروکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی تھی، پاکستان کی اننگز میں فخرزمان 56رنز پر تھے کہ مارک ووڈ کی گیند پر میزبان ٹیم نے ریویو لیا لیکن ناکام ہوا، اوپنر ایک رن بنانے کے بعد اگلے اوور کی پہلی گیند پر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔

مقبول خبریں