پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن

ویب ڈیسک  پير 19 جون 2017
قابض بھارتی فورسزکوکشمیروں کا کھل کر پاکستان کا ساتھ دینا ایک آنکھ نہ بھایا۔ -فوٹو: سوشل میڈیا

قابض بھارتی فورسزکوکشمیروں کا کھل کر پاکستان کا ساتھ دینا ایک آنکھ نہ بھایا۔ -فوٹو: سوشل میڈیا

 سری نگر: چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح  نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم کی چکی میں پسنےوالےکشمیریوں کو بھی نہال کردیا۔

اوول میں پاکستان کے چیمپئن بنتے ہی دنیا بھرکی طرح پاکستان کی شہ رگ، کشمیرمیں بھی خوب جشن منایا گیا جب کہ قابض بھارتی فورسزکوکشمیروں کا کھل کر پاکستان کا ساتھ دینا ایک آنکھ نہ بھایا۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کوعبرتناک شکست ہوتے ہی سری نگرسمیت تمام شہریوں میں کشمیری سڑکوں پرنکل آئےاورمقبوضہ وادی پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھی۔ کیا بچے بڑے، مرد وخواتین سبھی کےچہروں پرخوشی نمایاں تھی۔ اس موقع پرآتشبازی کا بھی شاندارمظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں شائع ہونیوالےاخبارات میں پاکستان کی فتح ہیڈلائنزبنی رہیں۔ ادھرقابض بھارتی فورسز نےجشن منانےوالےکشمیریوں کو تشدد کانشانہ بنایا اورحریت رہنماوں کوگھروں میں نظربند کیے رکھا۔

https://twitter.com/ImIrfanulhaq/status/876455992954732545

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں ٹیم پاکستان کی کارکردگی کوسراہا اورجیت کوکشمیریوں کےدل کی آوازقراردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔