پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

ہنڈرڈ انڈیکس 800 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44 ہزار 600 کی حد پر جا پہنچا ہے


ویب ڈیسک July 06, 2017
انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 44616 کی سطح تک آگیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 590 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوگئی۔

ملک میں جاری سیاسی بحران اور بے یقینی کے اثرات سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری تاحال سنبھل نہ سکا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی 100 انڈیکس میں 590 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان نظر آیا۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45579.95 پر تھا لیکن پھر حصص کی فروخت کا ایک مستقل سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر کر 44832 کی سطح پر بند ہوا۔ 351 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 264 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 72 کے نرخوں میں اضافہ ہوا جب کہ 15 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ آج 18 کروڑ 24 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 11 ارب سے زائد رہی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔

مقبول خبریں