نامعلوم افراد میرے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات لے گئے بلیک میل نہیں ہونگا سینیٹر شبلی فراز

حکومت کی جانب سے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے او چھے ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں، رہنما تحریک انصاف


Numainda Express July 23, 2017
حکومت کی جانب سے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے او چھے ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: نیٹ

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چند نامعلوم لوگوں نے میرے گھر چھاپہ مارا اور گھر سے اہم پراپرٹی کے کاغذات، ٹیکس ریٹرن اور احمد فراز ٹرسٹ کی دستاویزات لے گئے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے بھی میرے گھر چھاپہ مارنے کی یہ حرکت کی ہے ان کا مقصد مجھے بلیک میل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنھوں نے بھی مجھ پر دباؤ ڈالنے کیلیے یہ حرکت کی ہے انھیں مایوسی ہوگی۔ یہ فاشسٹ طرز حکومت ہے، حکومت کی جانب سے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے او چھے ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔

 

مقبول خبریں