- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
بنگلہ دیش لیگ؛اس بارکم پاکستانی کرکٹرزشرکت کرسکیں گے
کراچی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اس بارکم پاکستانی کرکٹرز شرکت کر سکیں گے، پی سی بی صرف 3 یا 4 زیر معاہدہ کرکٹرز کو ہی این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے، البتہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
حکام کا خیال ہے کہ اب ہر ملک اپنی لیگ کرانے لگا اگر پلیئرز سب میں حصہ لیں تو آرام کب کریں گے، دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابقہ فکسنگ تنازع کی وجہ سے اہم پاکستانی کرکٹرز کو ایونٹ سے دور رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کا پانچواں ایڈیشن 2 نومبر کو شروع ہوگا، اب تک کئی پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں میں شامل ہو چکے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد ان کی ڈیمانڈ خاصی بڑھ چکی ہے، کپتان سرفراز احمد کھلنا ٹائیگرز میں شاداب خان اور جنید خان کے ساتھ موجود ہیں، پی سی بی اس صورتحال سے باخبر اور محدود تعداد میں این او سی دینے پر غور کرنے لگا، بورڈ ذرائع کے مطابق صرف 3 یا 4 زیرمعاہدہ کرکٹرز کو ہی بنگلہ دیش جانے کی اجازت دی جائے گی، اس کی وجہ کام کا دباؤ کم کرنا ہے۔
اب بیشتر ملک اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ کرا رہے ہیں اگرکھلاڑی سب کھیلنے لگے تو آرام کب کریں گے، دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کی وجہ سابقہ ایونٹ سے جڑے سابقہ فکسنگ تنازعات ہیں، گزشتہ برس اس لیگ میں14 پاکستانی کرکٹرز نے حصہ لیا، ان میں ناصر جمشید بھی شامل تھے جو پی ایس ایل فکسنگ کیس کے اہم کردار قرار دیے جا رہے ہیں، ڈھاکا میں بعض پاکستانی کھلاڑیوں کو مبینہ بکیز سے بھی ملوایا گیا،ایک کھلاڑی کے کمرے سے اینٹی کرپشن یونٹ نے بکیز کی آلہ کار لڑکی کو بھی باہر نکالا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔