ظہیر عباس نے بورڈ کو بھارت سے قانونی جنگ کے بجائے مذاکرات کا مشورہ دیدیا

لڑائی جھگڑے سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوگا، سابق کپتان


Sports Reporter November 03, 2017
لڑائی جھگڑے سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوگا، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کے سابق صدر وسابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے پی سی بی کو بھارت سے قانونی جنگ کے بجائے مذاکرات کا مشورہ دیدیا۔

سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوگا۔ پی سی بی بھارت بورڈ سے قانونی جنگ کے بجائے مذاکرات کرے۔

سابق بیٹسمین کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، 90 دن میں نیشنل اسٹیڈیم تیار ہو جائیگا مگر معیار پر سوالیہ نشان رہے گا، انھوں نے کہا کہ وہ دن بھی آئیگا جب پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کیلیے بھی سرفراز احمد پر انحصار کیا جائے، سری لنکا کے پاکستان آنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، مجھے یقین ہے کہ اب غیر ملکی ٹیمیں مکمل سیریز کھیلنے کیلیے یہاں آئینگی۔

مقبول خبریں