کراچی میں آج بھی شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک جا پہنچا

ویب ڈیسک  پير 26 مارچ 2018
کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ فوٹو : فائل

کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ فوٹو : فائل

کراچی: شہر قائد میں دوسرے روز بھی شدید گرمی جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پچھلے چند روز سے گرمی نے زور پکڑ لیا ہے، گزشتہ روز بھی شہر قائد کے لوگ گرمی سے بے حال تھے۔ جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ شہر میں آج موسم گرم اور خشک ہے، آج دوپہر ایک بجے کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے اس وقت 2 سے 3 کلومیٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔