- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
فلموں کے بارے میں رائے دینا ہمارا کام نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ہم حقوق العباد اور دیگر چیزوں سے ہٹ گئے ہیں اور ہمارا زیادہ زور لباس اور چلنے پر ہو گیا ہے، ڈاکٹر قبلہ ایاز فوٹوفائل
اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں۔
ریاست،سماج اور مذہب کے نام سے مکالمہ میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے سوالات کیے جا رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ داڑھی کو لمبا رکھا جائے اور خواتین کے لیے الگ سے تعلیمی ادارے بنائے جائیں۔ قانون سازی میں بھی ظاہری چیزوں پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے، ہم حقوق العباد اور دیگر چیزوں سے ہٹ گئے ہیں اور ہمارا زیادہ زور لباس اور چلنے پر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے اس کا جواب دیا جائے،حکومت نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے اس کا جائزہ لیں گے۔ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں، ہم فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے، ہم کوئی بھی رائے کسی دباؤ میں آ کر نہیں دیں گے، فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے، ہم فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمد کھوسٹ کی وزیراعظم سے اپیل
واضح رہے کہ ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘اپنے حساس موضوع کے باعث پاکستان کی متنازع فلم بن گئی ہے۔ فلم کو گزشتہ روز ریلیز کیا جاناتھا لیکن سنسر بورڈ کے پاس فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور فلم کی کہانی پر اعتراضات اٹھائے جانے کے باعث فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز پرپابندی
دوسری جانب چیئرمین سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا تھا جس پر ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا تھا کہ فلم کا جائزہ لینے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فلم کے مرکزی خیال اور ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں رپورٹ تیار کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔