- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے سے ٹوتھ پیسٹ نہیں بچاسکتا، تحقیق
برن: کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو گھس جانے کے عمل اور ٹھنڈا گرم لگنے کی حساسیت سے محفوظ نہیں رکھ سکتا البتہ غذائیت اور مکمل علاج کے ساتھ اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یوں تو ٹوتھ پیسٹ بنانے والی کمپنیوں کے ہر اشتہار میں دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے اور دانتوں کے کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کے دعوے کیے جاتے ہیں تاہم ایک تحقیق نے ان کمپنیوں کے دعووں کو بے بنیاد اور غیر حقیقی گردانتے ہوئے بتایا ہے کہ دانتوں کی حساسیت کو برقرار رکھنے والی تہہ کی حفاظت محض ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ متوازن غذا اور مکمل علاج ضروری امر ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی برن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنے سے محفوظ رکھنے والی ایک اوپری تہہ کو enamel کہا جاتا ہے یہ وہ ٹشو ہوتے ہیں جو دانت کی تخلیق کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور جو دانتوں کے اعصاب کو محفوظ رکھتے ہیں، اس تہہ کے گھس جانے کے بعد دانتوں سے ٹکرانے والے ٹھنڈے اور گرم مشروب شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ دانتوں کی حفاظتی تہہ غیر متوازن غذا کھانے اور سخت برش کے استعمال سے تادیر دانتوں کے گھسنے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈے اور گرم مشروب اعصابی خلیوں سے جا ٹکراتے ہیں جس کے وجہ سے شدید درد کا سامنا ہوتا ہے، جس کے لیے ایسی دوا کی ضرورت ہوتی ہے جو Enamel تہہ کو ازسرنو تعمیر کرسکے۔
یہ تحقیقی مقالہ سائنٹیفک رپورٹ نامی جریدے میں شائع ہوا۔ محقق ’جوآو سواوزا‘ نے اپنے مقالے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف ٹوتھ پیسٹ دانت کی تہہ کے کٹاؤ اور حساسیت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوسکتے بلکہ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ متوازن غذا جیسے دودھ، مچھلی اور تازہ سبزیوں کا بطور خوراک استعمال کے ساتھ میٹھا، چائے، کافی اور الکوحل سے اجتناب بھی بے حد ضروری ہے۔
محقق کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے امراض کا مکمل علاج کسی ماہر ڈینٹسٹ سے کرائے بغیر حساسیت سے بچنا اور دانتوں کی تہہ کو محفوظ بنانا ناممکن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔