افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے 52 اہلکارہلاک

کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے، مقامی حکام


ویب ڈیسک August 15, 2018
 طالبان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کوطالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔ کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔