سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ الیکشن کمیشن نے تیمورتالپور کو طلب کرلیا

تیمورتالپور نے سندھ اسمبلی میں کہا تھا کہ جس نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے


ویب ڈیسک September 28, 2018
الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کرلیا : فوٹو:فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں متنازعہ تقریر پر پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی تیمور تالپورکو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما تیمورتالپور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ووٹ خریدنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جس ممبر نے پیپلزپارٹی کو ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رکن اسمبلی کا سینیٹ انتخاب کیلیے ووٹ خریدنے کا اعتراف

الیکشن کمیشن نے تیمور تالپور کے متنازعہ بیان پر نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

مقبول خبریں