پی سی بی کا کیس مضبوط ہونے کے دعوے کا تمسخر اڑایا جانے لگا

کم رقم ادا کرنے کی بات بھی جھوٹی امیدیں دلانے والے وکلاء کی کارستانی محسوس ہوتی ہے۔


Sports Reporter/Abbas Raza December 20, 2018
کم رقم ادا کرنے کی بات بھی جھوٹی امیدیں دلانے والے وکلاء کی کارستانی محسوس ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں بھارت سے ہرجانہ وصولی کیس میں دہری ناکامی کے باوجود پی سی بی کا کیس مضبوط ہونے کے دعوے کا تمسخر اڑایا جانے لگا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں بی سی سی آئی کیخلاف کیس مضبوط ہونے کی وجہ سے کم رقم ادا کرنے کی بات بھی جھوٹی امیدیں دلانے والے وکلاء کی کارستانی محسوس ہوتی ہے۔

بھارت نے مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی معاہدے کی کاپیز میڈیا کو جاری کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا تھا کہ پی سی بی کے موقف میں جان نہیں، اس کے باوجود نجم سیٹھی قانونی فرم کی قابلیت کے قصیدے پڑھتے اور کیس مضبوط ہونے کے دعوے کرتے رہے۔

حیرت کی بات ہے کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے کمزور کیس کا ملبہ سابق چیئرمین پر ڈالنے کے بجائے ان کا ہی موقف دہرادیا کہ کیس مضبوط اور قبل ازیں ہرجانہ وصولی کا فیصلہ بھی مایوس کن تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے فیصلے برٹش لاء کے تحت ہوتے ہیں،اس کی رو سے موقف درست نہ ہونے پر کیس ہارنے والا دوسرے فریق کو اخراجات کا 50 فیصد ادا کرتا ہے جبکہ پی سی بی کو 60فیصد ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

مقبول خبریں