آغاسراج درانی کی گرفتاری پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، مشیراطلاعات سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 20 فروری 2019
صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جانا کہاں کا انصاف ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب 

صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جانا کہاں کا انصاف ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب 

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف مقدمے میں انکوائری چل رہی ہے گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے۔

قومی احتساب بیورو (ںیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتار پر مشیراطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی کیوں اپنایا جاتا ہے، صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جانا کہاں کا انصاف ہے، کیا وزیراعظم سمیت دیگر وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جائے گا، وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور کئی وفاقی وزراء کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہوسکتی ہے، پیپلز پارٹی نیب کے اقدام پر اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔