بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں قائم مزید 2 ہزار دکانیں گرانے کا فیصلہ      

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
لی مارکیٹ کی 703 اور جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی۔  فوٹو : فائل

لی مارکیٹ کی 703 اور جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کے ایم سی نے شہر میں قائم مزید 2 ہزار غیر قانونی مارکیٹس اور دکانیں گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔   

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں قائم مزید غیر قانونی مارکیٹس اور دکانوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کے ایم سی نے ایک ہزار 955 دکانیں توڑنے کا پلان ترتیب دیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق لی مارکیٹ کی 703 دکانیں گرانے کے لیے دکان داروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جب کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 447 دکانیں توڑی جائیں گی۔ شاہ مارکیٹ کی 148، مدینہ کلاتھ مارکیٹ کی 137، تاج محل مارکیٹ کی 108، اورنگزیب مارکیٹ کی 180 اور اکبر روڈ کی 95 دکانیں مسمار کرنے کے لیے دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔