بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مکمل  بائیکاٹ

ویب ڈیسک  پير 29 اپريل 2019
 انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ جاری۔ فوٹو: فائل

انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ جاری۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے تاہم مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے خلاف مکمل بائیکاٹ ہے۔

بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بہار، مدھیا پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، اترپردیش اور راجستھان سمیت 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے لیے 960 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی نشست پر ضلع کلگام میں بھی پولنگ کا ڈرامہ جاری ہے تاہم حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے ڈھونگ کے خلاف مکمل بائیکاٹ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔