کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں کوئی بہتر بندہ نہیں؟ شاہد آفریدی کا وزیراعظم سے سوال

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی: فوٹو: فائل

جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی: فوٹو: فائل

 کراچی: سابق قومی کرکٹرشاہد خان آفریدی نے وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتراورتجربہ کار بندہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

مزید پڑھئے: سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر بچہ جاں بحق

شاہد آفریدی نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔

مزید پڑھئے: قصور میں 3 بچوں سے زیادتی و قتل کیخلاف ہڑتال اور شدید احتجاج

واضح رہے کہ گزشتہ روزقصور میں 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں سے ایک 8 سالہ بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی  جب کہ 2 بچوں کی لاشیں پرانی ہونے کیوجہ سے ناقابل شناخت تھیں جب کہ سندھ میں ویکسین نہ ملنے کے سبب کتے کے کاٹنے پر بچہ تڑپ تڑپ کر ماں کی گود میں جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔