حارث رﺅف کے بعد لاہور قلندرز کا ایک اور بولر بگ بیش کا حصہ بن گیا 

میلبورن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رﺅف اور دلبر حسین شامل


ویب ڈیسک January 30, 2020
میلبورن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رﺅف اور دلبر حسین شامل

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کیخلاف کوالیفائر میچ کیلیے میلبورن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رﺅف اور دلبر حسین شامل ہیں۔

آسٹریلوی لیگ میں دھوم مچانے کے بعد بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے حارث رؤف واپس آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، میلبورن اسٹارز نے حارث رﺅف کی خلا لاہور قلندرز کی ہی ایک اور دریافت دلبرحسین سے پر کی۔



دلبر حسین ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، اس کے باوجود ان کو بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، میلبورن اسٹارز کا کوالیفائر میچ جمعہ کو سڈنی سکسرز سے ہوگا، فتح کی صورت میں ٹیم 8 فروری کو ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

مقبول خبریں