کروڑوں روپے کا کرپشن کیس پنجاب بینک کے سابق سربراہ باعزت بری

احتساب بیورو راولپنڈی الزام ثابت نہیں کرسکا، فرضی کہانی بنائی گئی، عدالتی فیصلہ


ویب ڈیسک February 04, 2020
احتساب بیورو راولپنڈی الزام ثابت نہیں کرسکا، فرضی کہانی بنائی گئی، عدالتی فیصلہ (فوٹو: فائل)

کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں نامزد پنجاب بینک کے سابق سربراہ نعیم الدین کو عدالت نے باعزت بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے پنجاب بینک میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب بینک کے سابق سربراہ نعیم الدین کو باعزت بری کردیا۔

نعیم الدین خان پر بینک میں ان سائیڈ ٹریڈنگ سے کروڑوں روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا تاہم راولپنڈی کی احتساب عدالت ون کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب بیورو راولپنڈی سابق سربراہ پنجاب بینک نعیم الدین پر الزام ثابت نہیں کرسکا، ان کے خلاف صرف فرضی کہانی بنائی گئی، لہذا عدالت انہیں باعزت بری کرتی ہے۔

مقبول خبریں