چین سے درآمدات پر پابندی متاثر درآمدکنندگان کیلیے پالیسی وضع کرنے کا مطالبہ

اس پابندی کے نتیجے میں مختلف اشیا اور اجناس کے درآمدکنندگان بدترین مالی نقصانات سے دوچار ہیں جنھیں بچانے کی ضرورت ہے۔


Staff Reporter February 25, 2020
اس پابندی کے نتیجے میں مختلف اشیا اور اجناس کے درآمدکنندگان بدترین مالی نقصانات سے دوچار ہیں جنھیں بچانے کی ضرورت ہے۔ (فوٹو: فائل)

کراچی چیمبر آف کامرس نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین سے درآمدات پر پابندی سے متاثر ہونے والے درآمدکنندگان سے متعلق پالیسی وضع کرے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے وزارت بحری امور، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین سے درآمدات پر پابندی سے متاثر ہونے والے درآمدکنندگان سے متعلق پالیسی وضع کرے کیونکہ اس پابندی کے نتیجے میں مختلف اشیا اور اجناس کے درآمدکنندگان بدترین مالی نقصانات سے دوچار ہیں جنھیں بچانے کی ضرورت ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر آغا شہاب خان نے متعلقہ حکام کو اس ضمن فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن میں پورٹ حکام اور تمام ٹرمینل آپریٹرزکو ہدایت کی جائے کہ وہ چین سے پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والے ان کنسائمنٹس پر ڈیمرج اور ڈیٹینشن عائد کرنے سے گریز کریں جو اب تک کلیئر نہیں ہوئے ہیں جبکہ اگر پہلے ہی کچھ کنسائمنٹس پر ڈیمرج اور ڈی ٹینشن لگایا گیا ہے تو اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

مقبول خبریں