کراچی کی 5 منزلہ عمارت زمیں بوس کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔


Staff Reporter July 08, 2020
عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔ (فوٹو، آن لائن)

سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جب کہ معجزانہ طور پر جانی نقصان کی رات گئے تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔

لیاقت آباد نمبر 5 سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جب کہ معجزانہ طور پر جانی نقصان کی رات گئے تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ عمارت زور دار دھماکے سے گری اور اس کا ملبہ بھی دور تک گیا اطراف میں رہنے والوں کی چیخیں نکل گئی۔

فوری طور پر فائر بریگیڈ ، ایدھی ، چھیپا ، پولیس اور رینجرز کے جواں موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کردیا تھا۔

 

مقبول خبریں