کاروں کی ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی امیرترین بلی

ماؤ ماؤ نامی بلی ایک بار اپنا جلوہ دکھانے کےلیے 775 ڈالر لیتی ہے اور اسکے مداحوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے


ویب ڈیسک May 07, 2021
ماؤماؤبلی گاڑیوں کی ماڈل بلی کہلاتی ہے اور ہر ماہ ہزاروں ڈالر کماتی ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

چین کے شہر چونگجنگ سے تعلق رکھنے والی دوسالہ بلی ماؤماؤ دنیا کی مالدار ترین بلی ہے جو کاروں کے نئے ماڈلوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی شان بڑھاتی ہیں اور اس کے بدلے رقم لیتی ہے۔

ایک مرتبہ اپنا دیدار کرانے کی مد میں ماؤماؤ 775 ڈالر وصول کرتی ہیں۔ یہ بلی زینگ نامی شخص کی ملکیت ہے جو آٹوصنعت سے وابستہ ہے۔ کاروں کی نمائش کے دوران زینگ کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنی خوبصورت پالتو بلی کو کاروں پر رکھ کر اسے ماڈلنگ کے لیے پیش کرے؟ اس نے ایسا ہی کیا اور لوگ اس بلی کی جانب متوجہ ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتی رہیں۔ اس طرح خود گاڑیوں کی تشہیر بھی بڑھتی گئی۔ اب یہ حال ہے کہ کاروں کے مشہور براڈ ماؤ ماؤ کو بطورِ خاص مدعو کرتے ہیں۔

اس کا چہرہ نہایت معصوم ہے اور مالک کی جانب سے بڑھائے جانے والے کپڑوں کے بعد یہ مزید حسین لگتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔ ماؤ ماؤ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ہر ویڈیو میں لوگ اسے دیکھتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔ اب اسے پروفیشنل کار ماڈل قرار دیا جاچکا ہے۔

اس طرح یہ بلی ایک مرتبہ ماڈلنگ کے 800 تک ڈالر لیتی ہیں۔ یہ مہنگا ترین کھانا کھاتی ہے، اسے بہترین ڈاکٹر دیکھتے ہیں اور بہترین کپڑے پہنتی ہیں۔

مقبول خبریں