پاکستان میں سونے کی قیمت میں میں اضافہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 ستمبر 2021
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوا۔(فوٹو: فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوا۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کمی کے بعد 1751ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر مرتب نہیں ہوئے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 13  ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 308 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ تاہم چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے فی تولہ اور1200 روپے 27 پیسے فی 10 گرام پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔