خیبرپختون خوا میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک January 18, 2022
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی ۔ فوٹو : فائل

COPENHAGEN: خیبرپختون خوا میں ایک ہی دن میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے 33 نئے مریض سامنے آگئے۔

خیبرپختون خوا میں ایک ہی روز میں اومیکرون کے نئے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ریفرنس لیب نے نئے کیسز کی تصدیق کردی۔



رپورٹ کے مطابق 6 پشاور، 6 نوشہرہ، اور 21 مالاکنڈ سے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ افراد میں 18 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 60 کے درمیان ہیں۔

مقبول خبریں